دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت میرا شیوہ ہے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان علی تابش

MS Phalia Dr. Rizwan Tabish
Share

Share This Post

or copy the link

پھالیہ: دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت میرا شیوہ ہے ہسپتال کے تمام ملازمین ڈیوٹی کو خدمت خلق کے جذبہ سے سرانجام دیں ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی

منڈی بہاوالدین (شاہ مردان) ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان علی تابش نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھالنےکے بعد اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا ،ڈاکٹر رضوان علی تابش نے کہا کہ میں نے جہاں پر بھی سروس کی ہے میرٹ اور سچائی کو اپنا شعار بنایا ہے اور دنیا و آخرت میں ہمیشہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو نیک نیتی سے انسانیت کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری کا ایک اور کارنامہ

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ سٹاف کے تعاون سے ہسپتال میں مزید بہتری لانے کی کوشش کروں گا اور اس سلسلہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کروں گا میں تمام سٹاف سے بھی امید رکھوں گا کہ وہ میرا بازو بن کر ساتھ نبھائیں گے تاکہ نیک نیتی اور اچھے طریقہ سے ہسپتال کے معاملات کو چلایا جا سکے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہیں عوام کے لئے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں.

انشاءاللہ انسانیت کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر سینئر جرنلسٹ میاں خوشنود احمد،سینئر جرنلسٹ سید حفیظ سبزواری، ڈاکٹر صداقت علی فارماسسٹ،قائم اکرم رانا ایڈمن آفیسر، کامر فاروق سپراء،سیف اللہ،مظہر اقبال تارڑ،محمد یعقوب اور دیگر بھی موجود تھے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت میرا شیوہ ہے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان علی تابش

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!