پولیس سرکلز اور تھانہ جات کی سطح پر کارگردگی کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کا انعقاد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے سرکلز اور تھانہ جات کی سطح پر کارگردگی کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی، منعقدہ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی سی آی اے، ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کے علاوہ ڈی پی او آفس کے ہیڈ آف برانچز نے بھی شرکت کی۔

منڈی بہائوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 2 نومبر 2022) عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ضلع میں قاقون شکنوں کی کوئی جگہ نہیں، تھانہ کی سطح پر میرٹ اور انصاف کی فراہمی بلا تفریق ہونی چاہیے، مجرمان اشہاریوں، عدالتی مفروران، منشیات فروشوں، قحبہ خانوں، جواریوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں

ضلع میں قانون شکنوں کی کوئی جگہ نہیں ، اس کے لیے تمام سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز اپنی نفری کے ہمراہ امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں، تھانہ و دفاتر میں آنے والے درخواست گزاروں کی داد رسی کریں ان کی شکایات اور مسائل حل کیے جائیں.

زیر تفتیش مقدمات کے تفتیشی مراحل حسب ضابطہ کرتے ہوئے مقررہ وقت میں مقدمات میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے انہیں چالان عدالت کیا جائے تاکہ ان کا تصفیہ ہوکر ملزمان کی سزا یابی یقینی ہو سکے، انہوں نے اس سلسلہ میں مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی سطح پر میرٹ اور انصاف کا بول بالا کرنے کے لیے محنت اور جانفشانی سے کام کریں اور معاشرہ سے جرائم کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے مقدمات میں مطلوب ملزمان، مجرمان اشہاریوں، عدالتی مفروران، منشیات فروشوں، قحبہ خانوں، جواریوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ضلع میں قائم امن و امان کی صورت حال مثالی رہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پولیس سرکلز اور تھانہ جات کی سطح پر کارگردگی کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کا انعقاد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!