عید میلاد النبیﷺکے موقع پر 64 جلوس اور 06 محافل کا انعقاد کیا گیا

mandi bahauddin dpo
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین میں عید میلاد النبیﷺکے موقع پر 64 جلوس اور 06 محافل کا انعقاد کیا گیا. 717 پولیس افسران و ملازمین 08 ایلیٹ ٹیمیں جبکہ 05 پنجاب کنسٹیبلری ریزرو سمیت 01 رینجرز کمپنی نے اس موقع پر ڈیوٹی سر انجام دی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 10 اکتوبر 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے بتایا کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ تمام مسالک کے علماء اکرام نے اس موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے مزید کہا کہ عید میلاد النبی ﷺجلوس اور مجالس میں شریک ہونے کے لیے سنگل انٹری دی گئی۔متعلقہ گلیوں اور سڑکوں کو خاردار تاروں کے ذریعہ سے بند کیا گیا۔سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا استعمال، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعہ سے چیکنگ، ویڈیو ریکارڈنگ،اور مناسب روشنی کا انتظام بھی کیاگیا تھا۔

جلوسوں کے مخصوص روٹس اور ان کے بروقت اختتام کو یقینی بنایا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تمام تر انتظامات کی خود نگرانی ی اور متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے مزید کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے جلوسوں کے ساتھ ساتھ موجود رہیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عید میلاد النبیﷺکے موقع پر 64 جلوس اور 06 محافل کا انعقاد کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!