یونان کے قریب مہاجرین کی کشتی الٹنے سے 16 خواتین سمیت 18 افراد ہلاک

boat
Share

Share This Post

or copy the link

یونان: یونان کے قریب خراب موسم اور طوفانی ہواؤں کے سبب مہاجرین کی دو کشتیاں الٹنے سے 16 خواتین سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں حادثے کے دوران دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یونان میں سمندری طوفان کا شکار ہونے والی کشتی پر 40 افراد سوار تھےجن میں سے 9 کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر 15 کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یونانی حکام کا دعویٰ ہے کہ خراب موسم اور سمندری ہواؤں سے تباہ ہونے والی کشتی پر سوار تمام مسافر خواتین تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کے تین نوجوان ڈنکی لگاتے ہوئے جاں بحق

دوسری جانب مہاجرین پر مشتمل ماہی گیروں کی ایک اور کشتی طوفانی ہواؤں کے باعث سمندری چٹان سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی، کشتی پر 95 افراد سوار تھے۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 80 افراد کو بچا لیا گیا ہے،حادثہ میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔

کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی میں سوار افراد نے تباہ شدہ کشتی کے ملبے پر سوار ہوکر جان بچانے کی کوشش کی، اس دوران سمندری چٹان پر چڑھ کرلوگوں نے اپنی جان بچائی،حادثہ کا شکار افراد کیلئے قریبی علاقے میں قائم اسکول میں ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ عراق، شام اور افغانستان سمیت دنیا بھر سے غربت کے ستائے افراد کی یورپ کی طرف نقل مکانی جا ری ہے، 2015 سے اب تک ہزاروں افراد یونان کے راستے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یونان کے قریب مہاجرین کی کشتی الٹنے سے 16 خواتین سمیت 18 افراد ہلاک

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!