منڈی بہائوالدین میں Art Exhibition کا انعقاد کیا گیا، ویڈیو دیکھیں

art exhibition
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہائوالدین کے نجی کالج میں فن پاروں کی نمائش منعقد کی گئی ۔ نمائش میں شہریوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ مختلف مصوروں اور طلباء وطالبات نے فن پاروں کی نمائش میں حصہ لیا ۔منڈی بہاوالدین کی مصورہ آسیہ بتول نے اپنے فن پارے پیش کیے۔

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 اگست 2022) منڈی بہائوالدین کے نجی کمپیوٹر کالج ممز انسٹی ٹیوٹ میں Art Exhibition کے تحت فن پاروں کی نمائش منعقد کی گئی ۔ نمائش میں منڈی بہائوالدین کے شہریوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ مختلف مصوروں، اساتذہ، طلباء وطالبات نے فن پاروں کی نمائش میں حصہ لیا ۔

نمائش میں خصوصی طور پر منڈی بہاوالدین کی مشہور مصورہ آسیہ بتول آشی نے اپنے فن پارے پیش کیے۔ شہریوں نے اس نمائش کو بہت سراہا اور اس بات پر زور دیا کے اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کیا جائے اس سے نوجوان نسل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔نمائش میں منڈی بہائوالدین کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی.

نمائش میں پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈھوک کاسب عبد العزیز گجر ، منڈی بہاوالدین بار ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر ایڈووکیٹ زاہد گوندل ، گورنمنٹ نواز شریف کالج کی پرنسپل مس صائمہ عنبرین، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈی بہائوالدین مس آصمہ، ماسٹر ٹرینر طارق محمود ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور MIMS کی اس خصوصی کاوش کو سراہا۔ اس دوران آنے والے مہمانوں کی ریفریش منٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہائوالدین میں Art Exhibition کا انعقاد کیا گیا، ویڈیو دیکھیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1 Comment

  1. 15 August 2022, 16:46

    ماشاءاللہ، بہت اعلیٰ، منڈی بہاوالدین میں اس سطح پر پینٹنگ سکلز کی فراہمی واقعی قابل تعریف ہے۔ ممز کالج کی اس پروقار نمائش کو پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ممز کالج مستقبل میں بھی ایسی نمائش کو جاری رکھتے ہوئے منڈی بہاوالدین کا نام پوری دنیا میں روشن کرئے گا۔

    Reply
Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!