لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو مہنگی گاڑی کا تحفہ دینے کا وعدہ پورا کردیا

shaheen shah afridi
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور قلدنرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مہنگی گاڑی کا تحفہ دینے کا وعدہ پورا کردیا۔ لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں دو روز پہلے ہونے والی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7کے فاتح کپتان کو گاڑی پیش کی۔

اس موقع پر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شاہین نے لاہور قلندرز سے اپنے سفر کا آغاز کیا، شاہین کی لگن، سخت محنت اور جذبے نے قلندرز کو اس مقام تک لانے میں اہم کردار ادا کیا جس پر ہم ان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز سے کھیل کر ہمیشہ بہت انجوائے کیا، بطور کھلاڑی اور کپتان مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا گیا، ایمرجنگ کیٹگری سے آکر کپتان بنا، یہ میرے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔

ڈائریکٹر آپریشنز عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین کو جب دیکھا تو میرے ذہن میں صرف یہ بات آئی کہ اس میں آگے بڑھنے کی بہت اہلیت ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس شاہین کی صورت میں ایک بہترین فاسٹ بولر اور کامیاب کپتان ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو مہنگی گاڑی کا تحفہ دینے کا وعدہ پورا کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!