فخر زمان نے بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم رواں ایڈیشن میں انہوں نے سب سے زیادہ رنز اور ففٹیز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ لاہور قلندرز کے اوپنر نے اس سیزن میں 8 مرتبہ ففٹیز یا اس سے زائد رنز اسکور کیے، جو پی ایس ایل کے کسی بھی ایڈیشن میں کسی پلئیر کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔

ان سے قبل گزشتہ سال بابراعظم کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل 11 اننگز میں 7 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔ رواں پی ایس ایل میں فخر زمان اب تک 7 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بناچکے ہیں۔ فخر زمان نے اس سیزن میں 11 میچز کھیل کر 584 رنز اسکور کرکے ایونٹ میں ٹاپ رن اسکورر ہیں جبکہ گزشتہ سیزن میں بابراعظم نے اتنے ہی میچز میں 554 رنز اسکور کیے تھے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فخر زمان نے بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!