سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ریاض: سعودی عرب میں پہلی بار خاتون فٹبال ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کرایا جا رہا ہے جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ 22 نومبر سے ’’فیمیل فٹبال لیگ‘‘ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز ہو رہا ہے۔ دو مرحلوں پر مشتمل لیگ کے پہلے مرحلے میں خواتین کی 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دارالحکومت ریاض، جدہ اور دمام کی بالترتیب چھ چھ اور چار ٹیمیں حصہ لیں گے جب کہ تمام میچز بھی انہی شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ اس مرحلے کی فاتح ٹیمیں کنگڈم فائنل چیمپئن شپ میں ناک آؤٹ مقابلے میں حصہ لے سکیں گی۔

خواتین فٹبال ٹیموں کے ناک آوٹ مقابلے آئندہ برس جدہ میں ہوں گے۔ سعودی فٹ بال فیڈریشن نے 2017 میں خواتین کے فٹ بال کو سپورٹ کرنے کے لیے یہ ٹورنامنٹ ترتیب دیا تھا۔ سعودی عرب میں خواتین کے کھیلوں پر طویل عرصے سے پابندیاں عائد تھیں لیکن ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت ملک میں کئی انقلابی تبدیلیوں کا آغاز کیا ہے جن میں خواتین کو اہم مقام اور اختیارات بھی دیئے جا رہے ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!