مرالہ: نامعلوم ڈاکو 3لاکھ 72 ہزار روپے لوٹ کر فرار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

مرالہ چوروں ڈاکوؤں کے نرغے میں مرالہ اور گردونواح میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج برقرار نامعلوم ڈاکوؤں نے چوہدری سلطان احمد وڑائچ سے ڈیرہ بابے سردارے کا کے قریب ان سے 3 لاکھ اور 72 ہزار لوٹ لیے. آئے روز چوریوں میں مسلسل اضافے سے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے پولیس تھانہ سول لائن اور چورنڈ چوکی لمبی تان کر سو گئے اہل علاقہ کی ڈی پی او سے نوٹس لینے کی اپیل

مرالہ مکھنانوالی اور چورنڈ (نامہ نگاران ) علاقے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل مرالہ کے رہنما چوہدری سلطان احمد وڑائچ نے نمائندہ خصوصی کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہیلاں نہر پل سے مین سڑک پر اپنے گھر مرالہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جب میں ڈیرہ بابے سردارے کے نزدیک پہنچا تو سامنے سے تین نقاب پوش ہنڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے مجھے گن پوائنٹ پر روک کر مجھ سے نقدی 3 لاکھ اور 72 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جن کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا .

اس سے پہلے بھی نامعلوم چور سلطان احمد وڑائچ کا موٹر سائیکل منیر احمد گوندل کی گھڑاپ ریاض احمد وڑائچ کے دو بکرے اورنگزیب وڑائچ کی گھڑاپ اور ماسٹر محمد عنایت مرحوم آف مکھنانوالی کے ڈیرے سے ان کی دو بکریاں چرا چکے ہیں ۔جن کا ابھی تک کوئی بھی پتہ نہیں چل سکا پولیس تھانہ سول لائن اور چورنڈ چوکی صرف اور صرف مقدمات درج کرنے تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے علاقے میں پولیس گشت نام کی کوئی بھی صورت حال دیکھائی نہیں دیتی ۔پولیس چوکی چورنڈ کے اہلکار شاموں شام اپنے اپنے گھروں کو جا کر سو جاتے ہیں صبح اس وقت آتے ہیں جب عوام لٹ چکی ہوتی ہے.

اہلیان مرالہ مکھنانوالی اور اہل علاقہ کی عوام کی ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے پرزور اپیل ہے کہ پولیس تھانہ سول لائن اور پولیس چوکی چورنڈ میں ذمہ دار پولیس آفیسرز کو تعینات کیا جائے جو اپنی اپنی مکمل ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنائیں اور نامعلوم چوروں ڈاکوؤں کو پکڑ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں اور چوری شدہ مال و مسروقہ برآمد کر کے عوام کے حوالے کریں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مرالہ: نامعلوم ڈاکو 3لاکھ 72 ہزار روپے لوٹ کر فرار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!