پولیس جھوٹ پر مبنی درخواست کی آڑ میں مجھے بلیک میل کر رہی ہے،آر پی او انکوائری کسی غیرجانبدار پولیس سے کروائیں، ساجد مغل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملکوال(نامہ نگار) مقامی پولیس جھوٹ پر مبنی درخواست کی آڑ میں مجھے بلیک میل کر رہی ہے،آر پی او گوجرانوالہ میرے خلاف درخواست کی انکوائری کسی غیرجانبدار پولیس افسر سے کروائیں، مقامی صحافی ساجد مغل کا پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران آرپی او سے مطالبہ

تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی و صدر پریس کلب ملکوال ساجد مغل نے پریس کلب میں صحافیوں کے ہمراہ آرپی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او ملکوال طارق وڑائچ اور تفتیشی ایس آئی انور سیرا میرے خلاف جھوٹی درخواست کی تفتیش میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہے اور مجھ بے گناہ کو الٹا بلیک میل کیا جارہا ہے، ساجد مغل نے کہا کہ ڈی پی او منڈی بہاوالدین کو بھی غلط گائیڈ کیا جارہا ہے،آر پی او گوجرانوالہ میرٹ کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کسی غیرجانبدار پولیس افسر سے انکوائری کروائیں،

ساجد مغل نے مزیدکہا کہ مقامی پولیس نے آج تک میرے خلاف درخواست دہندہ کو تھانے تک نہیں بلایا جبکہ مجھے کئی کئی گھنٹے انکوائری کے سلسلہ میں تھانے بٹھایا جاتا رہا ہے اگر میں اس کیس میں گناہ گار ہوا تو ہرسزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں،ناانصافی کرنے والے اﷲ سے ڈریں۔اس حوالہ سے انسپکٹر طارق وڑائچ کا موقف ہے کہ ہم میرٹ پر کام کرتے ہیں کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پولیس جھوٹ پر مبنی درخواست کی آڑ میں مجھے بلیک میل کر رہی ہے،آر پی او انکوائری کسی غیرجانبدار پولیس سے کروائیں، ساجد مغل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!