منڈی بہاءالدین: سگھرپور کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوب گئی، بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے. جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق نور پور پیراں گائوں سے تھا
کشتی میں کیری ڈبے سمیت متعدد موٹر سائیکل اور درجنوں افراد سوار تھے۔ کشتی سگھرپور سے نور پور پیراں جا رہی تھی۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ 6 افراد کی اموات کی اطلاع۔۔
لیبیا کشتی حادثہ: جرم ثابت ہونے پر ایجنٹ کو 60 سال قید کی سزا سنا دی گئی
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی گاڑی اور امدادی کاروائی جاری ہے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی اوورلوڈ ہونے کے باعث اپنا توازن کھو بیٹھی اور ڈوب گئی. حادثے میں 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے.
ڈوبنے والوں میں 1 ہی خاندان نے 3 بہن بھائی جن میں 8 ماہ کا شہیر عباس ولد شمشیر شاہ قوم سید، 2 سالہ راعنا ولد شمشیر شاہ قوم سید،6 سالہ شاہ میر ولد شمشیر شاہ قوم سید فوت ہو گئے۔
جبکہ 6 سالہ غیور عباس ولد ضمیر عباس قوم سید وکنہ پیراں والا، عظمت زوجہ فرحت قوم سید، شہناز زوجہ عارف شاہ قوم سید سکنہ پیراں والا موقع پر فوت ہو گئے۔
