3 ڈاکوؤں نے منڈی بہاؤالدین ٹرک لیکرجانے والے ڈرائیور پر اندھا دھند فائرنگ کردی

mandi bahauddin news in urdu today
Share

Share This Post

or copy the link

فیروز والہ : درجن سے زائد ڈاکوئوں کا فیکٹری پر دھاوا اور لوٹ مار۔ 3 ڈاکوؤں نے منڈی بہاؤالدین ٹرک لیکرجانے والے ڈرائیور پر اندھا دھند فائرنگ کردی

فیروز والہ( نامہ نگار) ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکووں کی لوٹ مار‘ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور کو زخمی کر دیا ۔ رانا ڈون کے قریب ڈاکو ئوںنے موٹر سوار ساجد علی اور اس کے ساتھی سے ہزاروں روپے اور دو موبائل چھین لئے ۔

جھامکے میں درجن سے زائدڈاکوؤںنے کاغذساز فیکٹری کی دیوراریں پھلانگ کرسکیورٹی گارڈز کویرغمال بنا کرالیکٹریکل کیبلز، موٹرز، موٹرسائیکل اور دیگر سامان مالیتی 20 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔ محلہ احمد پورہ کے رہائشی موٹرسائیکل سوار نوجوان امیتاز کو تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے قریب ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر90 ہزار روپے نقدی اورموبائل ، اسی تھانہ کی حدود قریب 3 ڈاکو ذیشان سے اسکی موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار،

تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ شیشہ ساز فیکٹری کے قریب 4 موٹرسائیکل سواروں نے رسول ٹاؤن کے رہائشی علی رضاسے 16 ہزار500 روپے نقدی اورقومی شناختی کارڈ، اسی تھانہ کی حدود چوہدری سٹاپ کے قریب 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر سمیع اللہ سے 20 ہزار روپے نقدی اورموبائل فون، رچنا ٹاؤن کے قریب 2 ڈاکوؤں نے حسن علی سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی، اسی تھانہ کی حدود ونڈالہ دیال شاہ کے رہائشی محنت کش وحید گل کے گھر کے باہر سے نامعلوم چورموٹرسائیکل چوری کر کیف رار،

سرکاری ورکاں کے قریب 3 ڈاکوؤں نے منڈی بہاؤالدین ٹرک لیکرجانے والے ڈرائیور وقاص کو نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولی ٹانگ میں لگنے سے وقاص شدید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ تھانہ سٹی مرید کے کے علاقہ مجاہد ہوٹل کے قریب پیدل گھرجانیوالے نوجوان اسد منیر کو 2 ڈاکو ہینڈ زپ کروا کر 17 ہزار روپے نقدی 1 موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
3 ڈاکوؤں نے منڈی بہاؤالدین ٹرک لیکرجانے والے ڈرائیور پر اندھا دھند فائرنگ کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!