24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاوالدین میں کورونا وائرس کا 1 کیس رپورٹ ہوا، محکمہ صحت

لاہور+ منڈی بہاوالدین(تازہ ترین – 16 جولائی2021ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی خصوصی کاوشوں سے صوبہ بھر میں ویکسینیشن مہم کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 307,128شہریوں کی ویکسینیشن کی گئی اس سے قبل کل پنجاب بھر میں 350،785 جبکہ 3 دن قبل 308,318 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔صوبہ بھر میں ریکارڈ ویکسینیشن کا یہ مسلسل چوتھا روز ہے۔

گزشتہ4 دنوں کے دوران پنجاب بھر میں 9لاکھ 94 ہزار 580 شہریوں کو ویکسینٹ کیا گیا جبکہ اب تک صوبہ بھر میں کل 1 کروڑ 15 لاکھ50 ہزار 268 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔عیدالضحی کے پیش نظر صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں کرونا وائرس اور کانگو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 118موبائل ویکسینیشن کیمپ بھی کام کر رہے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 364 کیسز جبکہ 4اموات رپورٹ ہوئی ہیں اب تک کیسز کی کل تعداد 349,475جبکہ کل اموات 10,856 ہو چکی ہیں۔

اب تک صوبہ بھر میں 329،344 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 9275رہ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,412 جبکہ مجموعی طور پر 5,912,490ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح بڑھ کر 2.1ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں161، راولپنڈی 94، ملتان 22, فیصل آباد 11, بہاولپور 10، گجرانوالہ 7،شیخوپورہ 6، ساہیوال 5، جھنگ 4، بہاولنگر،چکوال، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بالترتیب 3 جبکہ قصور، خانیوال، مظفرگڑھ، ننکانہ صاحب، ناروال، پاکپتن، راجن پور,سرگودھا,بھکر، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خوشاب، لودھراں اور منڈی بہاوالدین میں ایک ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 5.4، راولپنڈی میں 5.4, فیصل آباد میں1.7، بہاولپور میں 3.0 اور ملتان میں 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ان حالات میں صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا اور اس کی نئی قسم (ڈیلٹا) ویرینٹ کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ،” شہریوں کی ایک بڑی تعداد کا ویکسینیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئیندہے۔

صوبے بھر میں کہیں بھی ویکسینیشن کی کوئی کمی نہیں ہے تمام سینٹرز پر ویکسین کا وافر سٹاک موجود ہے جبکہ مستقبل کی ضروریات پورا کرنے کے لئیمزید ویکسین کا آرڈر بھی دیا جا چکا ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد فوری طور پر ویکسینیشن لگوائیں اور ایس او پیز پر عمدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ہم معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں

اپنا تبصرہ لکھیں