منڈی بہاؤالدین: گزشتہ روز 22 جمادی الثانی کو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی یوم وفات کے موقع پر منڈی بہاؤالدین میں ایک احتجاجی مطالباتی جلوس نکالا گیا۔ جلوس مدنی مسجد سے دوپہر 2 بجے شروع ہو کر کالج چوک، میلاد چوک، صدر بازار سے ہوتا ہوا پریس کلب تک پہنچا۔
جلوس میں سنی علماء کونسل کے کارکنان اور مختلف مذہبی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ضلعی صدر راؤ اشرف حسینی نے کی, جنہوں نے جلوس کے شرکاء سے خطاب کیا اور اس موقع پر 22 جمادی الثانی کو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی یوم وفات پر عام تعطیل کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے اور اس دن کو یوم صدیق اکبر کے طور پر سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا گیا۔ پریس کلب پہنچنے پر ریلی کے شرکاء کا جوش و جذبہ برقرار رہا, جہاں متعدد علماء نے خطاب کیا۔
ان میں مولانا آصف سجاد، مولانا ممتاز۔مولانا ذکاءاللہ۔مولانا ثناءاللہ۔مولانا قاری ارشد معاویہ۔مولانا عمر فاروق، مولانا ارشد چشتی، مولانا مسعود حجازی، مولانا فیضان گوندل، مولانا رضوان فاروقی عابد حنیف غوری اور دعا محترم اقبال صاحب شامل تھے۔ علماء نے اپنے خطاب میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے یوم وفات کو باقاعدہ سرکاری سطح پر منانے کی اہمیت پر زور دیا۔
شرکاء نے مطالبہ کیا کہ 22 جمادی الثانی کو سرکاری سطح پر تعطیل دی جائے, تاکہ امت مسلمہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خدمات کو یاد کر سکے اور ان کی تعلیمات کو فروغ دیا جا سکے۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بے شمار خدمات اور ان کی شخصیت کا عظیم اثر مسلم امت پر ہے، لہذا ان کے یوم وفات کو سرکاری سطح پر منانا ضروری ہے تاکہ نوجوان نسل ان کے اصولوں اور قربانیوں سے آگاہ ہو سکے۔
