اسلام آباد: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے کی کوشش ناکام، منڈی بہاؤالدین کے رہائشی 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی۔ جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق فلائٹ نمبر EY303 کے ذریعے اٹلی جانے والے دو مسافروں فیاض احمد اور نعمان علی کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ دونوں ملزمان نے جعلی اطالوی رہائشی کارڈ پیش کیے، جو چیکنگ کے دوران جعلی پائے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی اور اطالوی امیگریشن سٹیمپ بھی تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے مختلف ایجنٹوں سے بھاری رقم کے عوض جعلی سفری دستاویزات حاصل کیں۔ دونوں ملزمان کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
اس سلسلے میں آپ کی معلومات پر مبنی خبریں واقعی عوام کے لیے معلوماتی سوشل میڈیا سرگرمیاں ہیں۔ آپ کے چینل کے لیے میری دعا صحت و تندرستی کے ساتھ ہے۔