ٹرانسپورٹ اتھارٹی منڈی بہاوالدین کا چھاپہ، کورونا ایس او پیز کی خلافورزی پر 17 گاڑیاں‌بند، 92 ہزار روپے چالان کر دیا

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04 اپریل 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نےاچانک شہر کے مختلف اڈہ جات کے اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو چیک کیا, کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے 17 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دیں جبکہ 34 گاڑیوں کے چالان کر کے 92 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف کارروائیاں ایسے ہی جاری رہیں گی۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت گاڑیوں میں 50 فیصد مسافروں کو بٹھایا جائے اور ڈرائیورز, کنڈیکٹرز کے علاوہ تمام مسافروں کا ماسک پہننا لازم ہے, سینیٹائزر کے استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے گا۔

ملک محمد طاہر نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ بھاری جرمانوں کے ساتھ گاڑیاں بند کی جائیں گی اور ایف آئی آرز کا اندراج بھی ہو گا اور کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں