کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، طارق علی بسرا

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ عوام النا س کو کوونا وائرس سے بچاﺅحکومت کی اولین ترجیح ہے،کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، انہوں نے کہاکہ عوام الناس ویکسین سے متعلق افواہوں پر توجہ دینے کی بجائے ویکسین نیشن پر توجہ دیں تا کہ خود کو محفوظ کر کے اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔انہوں نے مذید کہا کہ مون سون سیزن میں ہاٹ سپاٹ جگہوں کی مستقل بنیادوں پر لارا سائیڈنگ کی جائے تا کہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 12 جولائی2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں کورونا ویکسی نیشن اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر خالد عباسی، ڈاکٹر رضوان تابش، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ اقبال، انسپکٹر ماحولیات عاطف عمران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو مہار اختر حسین بلوچ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی رافعہ ناہید، ارسلان رﺅف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے بتایا کہ ضلع بھر میں 25 ویکسین نیشن سنٹرز اور 65 کیمپس پر عوام الناس کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے جس کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے کی کاروائی کے مطابق ہاٹ سپاٹ جگہوں کی چیکنگ کے دوران لاروے پائے جانے پر فوری طور پر مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیز کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کورونا ویکسی نیشن بھی کی جا رہی ہے، طارق علی بسرا

ڈاکٹر الیاس گوندل نے بتایا کہ 518 ٹیموں نے ان ڈور 77 ہزار 525 گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ آﺅٹ ڈور 9 ہزار 480 گھروں کو چیک کیا۔اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت 3 لاکھ 32 ہزار 836 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت 43 ہزار 906 کنٹینرز چیک کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر584نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے بریفنگ سننے کے بعدمحکمہ صحت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مون سون سیزن میں انسداد ڈینگی سے متعلق ان ڈور ، آﺅٹ ڈور سرویلنس کے کام میں مذید بہتری لائیں اور اس کے نتائج کی روشنی میںلاروا سائیڈنگ کاکام بھر پور طریقے سے مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں تاکہ کسی بھی طرح ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا فوکس زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسی نیٹ کر کے اس وائرس سے لوگوں کو محفوظ بناناہے ۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ افسران باقاعدگی سے ویکسی نیشن کے ٹارگٹ کو مکمل کریں اور لوگوں کی ویکسی نیشن کرنے کے بعد ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے اس میں کسی قسم کی کو ئی کوتاہی یا سستی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام الناس کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کوونا ویکسی نیشن کی دستیابی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لہذٰا عوام الناس کو بھی چاہیئے کہ وہ غیر ضروری افواہوں پر دھیان دینے کی بجائے ویکسی نیشن کروا کر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں