کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک کے ساتھ”ڈائپر“بھی لازمی پہنیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بیجنگ (تازہ ترین ۔ 11 دسمبر2020ء) سمجھ نہیں لگتی کہ کورونا کہاں سے اور کیسے پھیلتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے بھی اتنی بار ہدایات جاری کیں اور ماہرین صحت بھی زور لگائے بیٹھے ہیں۔تاہم کورونا ابھی تک تو قابو میں نہیں آرہا۔ بہرحال کچھ بھی ہو ماسک لگانااور ہاتھوں کو بار بار دھونا اور سوشل ڈسٹنسنگ کو سب کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کیونکہ کورونا سے بچنا ہے تو احتیاط لازم ہے ۔

آئے روز مختلف ممالک میں مختلف ادارے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مختلف اور دلچسپ ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں۔گزشتہ روز چین کی ایک ہوائی کمپنی نے اپنے اسٹاف کو دلچسپ قسم کی ہدایات دی ہیں۔اس کمپنی نے جہاز کے سبھی کریو ممبرز سے کہا ہے کہ ماسک کے ساتھ ڈائپرز پہننا بھی ضروری ہے کیونکہ جہاز میں موجود واش روم بھی کورونا وائرس پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔

کریو ممبرز کو ڈسپوزایبل نیپی،ماسک،گلوز اور ڈائپر پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔چین کے ماہرین صحت کا خیال ہے کہ پبلک مقامات پر موجود واش رومز بھی کورونا وائرس پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔چین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سبھی کریو ممبران کو مختلف ممالک کی فلائٹس کے دوران ماسوائے ایمرجنسی کے جہاز کا واش روم استعمال کرنے سے سختی سے منع کردیا ہوا ہے۔

ایک ملک سے دوسرے ملک تک راستے میں کریو ممبر نے واش روم استعمال نہیں کرنااور ماسک سمیت ڈائپرز تک سب کچھ پہن کر رکھنا ہے اور مقررہ جگہ پر پہنچنے کے بعد ڈسپوز کرنا ہے۔چینی انتظامیہ کے مطابق کریو ممبران کو اس نئے حکنامہ پر اگلے سال مارچ تک عمل درآمد کرنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے ہر قیمت پر روکنا چاہتے ہیں۔چین نے یہ سختی اس لیے نافذ کی ہے کیونکہ گزشتہ دنوں ایک خاتون کو کورونا وائرس ہوا تو تحقیق کے بعد پتا چلا کہ اس نے جہاز کا واش روم استعمال کیا تھااور واش روم استعمال کرنے کی وجہ سے اسے کورونا وبا نے لپیٹ میں لے لیا۔لہٰذا اس طریقے سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے نبٹنے کے لیے چینی انتظامیہ نے نئے اصول متعارف کرا دیے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک کے ساتھ”ڈائپر“بھی لازمی پہنیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!