کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے ویکسین لگوا کر افتتاح کر دیا

منڈی بہاءالدین زاہد گوندل شہید پولیس لائن میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے ویکسین لگوا کر افتتاح کر دیا، پولیس افسران اور اہلکاروں میں کورونا سے بچاو کیلئے ویکسین لگوانے کا عمل جاری ہے

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 9 جون 2021) منڈی بہاءالدین زاہد شہید گوندل پولیس لائن میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ویکسینیشن کروانے کا اہتمام محکمہ صحت کی جانب سے کیا گیا، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوا کر اسکا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ڈی ایس پی صاحبان، پولیس انسپکٹرز اور اہلکاروں سمیت 1774 پولیس ملازمین کو کورونا وائرس سے بچاو کی ڈوز لگانے کا عمل جاری ہے،

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے کہا ہے کہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ خود محفوظ رہیں اور ملک اور قوم کے تحفظ کو یقینی بنائیں، شہریوں کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے کورونا ویکسینیشن سنٹر پر جائیں اور ویکسین لگوا کر معاشرے کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے اپنی قومی ذمّہ داری کو پورا کریں،

اپنا تبصرہ لکھیں