ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر اور ڈی ایس پی لیگل افتخار حسین دیو نے ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شریف اعجاز کے ساتھ میٹنگ کی، اس موقع پراے ڈی پی پی ممتاز اختر ، اے ڈی پی پی محمد فرحان ، اے ڈی پی پی سکندر حیات اور انسپکٹر لیگل غضنفر حیات بھی موجود تھے.
دوران میٹنگ پولیس پراسیکیوشن لائزان کو بہتر بنانے، بروقت چالان عدالت جمع کروانے و دیگر قانونی امور کو احسن طریقے سے انجام دینے کے متعلق موضوعات زیر بحث آئے،دوران سماعت تفتیش میں جو بھی نقائص سامنے آتے ہیں پراسیکیوشن اس بارہ میں پولیس کو ایجوکیٹ کیا جائے گا تاکہ ملزمان کو زیادہ سے زیادہ سزا ہو سکے اور تفتیش میں موجود نقائص کو دور کرکے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ ملزمان کومقدمات میں معمولی سزا یا بری نہ ہو سکیں۔
