ڈیرہ غازی خان میں بس اور ٹریلر میں تصادم، 27افراد جاں بحق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈیرہ غازی خان (تازہ ترین۔19جولائی ۔2021ء) ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس کے قریب بس اورٹریلرمیں تصادم کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور60سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بس سیالکوٹ سے راجن پورجارہی تھی کہ تونسہ بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیئر عالم کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ڈاکٹر نیئر نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس میں 75 مسافر سوار تھے ، حادثے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے بس اور ٹریلر کو ہٹا دیا گیا ہے اور ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ۔وزیراعلی عثمان بزدار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور حکام کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈیرہ غازی خان میں بس اور ٹریلر میں تصادم، 27افراد جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!