ڈپٹی کمشنر نے مسلسل 22رمضان کو صبح سویر ے سبزی و فروٹ منڈی جا کر مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 05مئی 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے پھل و سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا انہوں نے مسلسل 22رمضان المبارک کو صبح سویر ے سبزی و فروٹ منڈی جا کر مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ اس ضمن میں انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی ، قمیتوں اور ریکارڈ کو چیک کیا ۔

انہوں نے سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی کو تاکید کی کہ بو لیوں کے اوقات میں موقع پر مو جودہ رہ کر تمام تر کاروائی کو مانیٹر کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی شے کی قمیت بے جا اضافہ نہ ہو ۔انہوں نے عوامی طلب کی بنیاد ی اشیاءکی دستیابی ، معیار اور بولی کو بھی چیک کیا انہوں نے کورونا ایس اوپیز پر عملدر آمد کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ فیس ماسک کے بغیر کوئی شخص موجود نہیں ہونا چاہیے اس ضمن میں کڑی چیکنگ کی جائے۔

ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو عوام الناس کو براہ راست ریلیف پہنچانے کیلئے کنٹرول کیا جا رہا ہے اورمنڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پرعملدرآمد کروایا جا رہا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے مسلسل 22رمضان کو صبح سویر ے سبزی و فروٹ منڈی جا کر مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!