imran khan jalsa

پی ٹی آئی کے جلسے میں مغرب کے وقت فجرکی اذان کس نے دی؟

پی ٹی آئی کے جلسے میں مغرب کے وقت فجرکی اذان دے دی گئی. جلسےکے دوران مغرب کا وقت ہوا تو پی ٹی آئی رہنما اورگلوکار ابرار الحق نے اذان دینا شروع کی اور غلطی سے فجر کی اذان میں شامل ‘الصلوٰۃ خیر من النوم کے الفاظ بھی کہہ گئے.

اسلام آباد (تازہ ترین، 27مارچ 2022) پی ٹی آئی کے جلسے میں مغرب کے وقت فجرکی اذان دے دی گئی، جلسےکے دوران مغرب کا وقت ہوا تو پی ٹی آئی رہنما اورگلوکار ابرار الحق نے اذان دینا شروع کی اور غلطی سے فجر کی اذان میں شامل ‘الصلوٰۃ خیر من النوم کے الفاظ بھی کہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دعا ہے عمران خان اپنی مدت پوری کریں‘؛ شوبز ستاروں کے وزیراعظم کیلئے پیغامات

جلسےکے دوران مغرب کا وقت ہوا تو تحریک انصاف کے رہنما اورگلوکار ابرار الحق نے اسٹیج سیکرٹری سینیٹر فیصل جاوید کے کہنے پر اذان دینا شروع کر دی تاہم وہ غلطی سے مغرب کی بجائے فجر کی اذان میں شامل ‘الصلوٰۃ خیر من النوم’ کے الفاظ بھی کہہ گئے۔ مغرب کے وقت فجر کی اذان کے الفاظ سن کر لوگوں نے شورکیا تو اذان روک دی گئی اور پھر ابرار الحق کی جگہ سینیٹر فیصل جاوید نے خود اذان پوری کی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں