ac phalia

پھالیہ: کورونا ایس او پیز کی خلافورزی پر شاپنگ مال سیل

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے شہر کے مختلف شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شاپس کا اچانک معائنہ کیا

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22ستمبر 2021 ) اس ضمن میں تحصیل پھالیہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے ایک شاپنگ مال (مجید مال) کو سیل کر دیا ۔ڈپٹی کمشنر کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالے سے کی گئی کاروائیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز ساجد منیر کلیار اور عثمان غنی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام الناس کو کوونا وائرس سے بچاﺅحکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت ، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور بڑے تجارتی اداروں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔

حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ شہر کا کاروباری طبقہ بالخصوص عوام الناس کورونا ایس او پیز عملدرآمد کے حوالے سے انتظامیہ کا ساتھ دے تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو کنٹرول کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں