food authority punjab

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی شربت بنانے والا پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ

لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جعلی شربت بنانے والا پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاج پورہ لاہور میں معروف برانڈ کا لال شربت بنانے والا جعلی پروڈکشن یونٹ کو پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ کارروائی کے دروان 900 لیٹرتیار محلول ،1550 خالی بوتلیں،125لیٹر گلوکوز سیرپ، ممنوعہ کیمیکلز،جعلی لیبلنگ اور مشینری برآمد کرلی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیورزسے تیار کردہ محلول کواصل برانڈز کی لیبلنگ کی جارہی تھی۔ رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ پروڈکشن یونٹ میں معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹیڈ ڈرنکس اور جوسز بھی تیار کیے جارہے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ غیر معیاری اسٹوریج،حشرات کی موجودگی،گندہ اور بدبودار ماحول بھی پایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں