پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کا درجہ دے کر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، میاں شریف زاہد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین ( پی پی ائی ) شیپ پاکستان کے صدر میاں شریف زاہد نے کہا ہے کہ پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کا درجہ دے کر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں وہ یہاں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے.

میاں شریف زاہد نے کہا کہ یہ مسلہ ضلع کے 22 لاکھ عوام کا مسلہ ہے اسے حل کرنا حکومت اور ارکان اسمبلی کی اہم ذمہ داری ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ۔وزیر اعلی ا پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم عوام مطالبہ کو فوری حل کیا جائے ۔انہوں نے محترمہ حمیدہ وحیدالدین ایم پی اے کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کے قیام کے لئے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مزکورہ اسپتال کی بحالی کیلئےریکوزیشن بھی پیش کریں گی تاکہ صحت عامہ کے لئے عوام کا بنیادی مسئلہ حل ہوسکے.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین، شہر سے ہسپتال کاخاتمہ عوام دشمنی کےمتراف ہے راہنماء تحریک بحالی THQ ہسپتال

میاں شریف زاہد نے کہا کہ ضلع بھر کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنی اپنی اسمبلیوں میں بھی اس عوامی مسلہ کے لئے آواز بلند کرین تا کہ عوام کو انکی دہلیز پر بنیادی صحت کی سہولیات فراہم ہو سکیں۔مزید ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کو بھی مکمل فنکشنل کیا جائے اس وقت صرف 10 یونٹ ہسپتال میں کام کر رہے ہیں مزید 40 یونٹ بھی چالو کیئے جائیں ہر یونٹ میں 10 سپیشلسٹ ڈاکٹرز پروفیسرز میڈیکل افیسرز ۔دیگر عملہ مہیا کیا جائے تا کہ ضلع کے 22 لاکھ عوام کو لاہور اسلام آباد نہ جانا پڑے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 500 ڈاکٹرز بھی تعینات کیئے جائیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کا درجہ دے کر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، میاں شریف زاہد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!