واٹس ایپ نے ’مخصوص‘روابط کے لیے ’لاسٹ سین‘ آپشن چھپانے پر کام شروع کردیا

whatsapp update
Share

Share This Post

or copy the link

سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے صارفین کے ایک دیرینہ مطالبے کی آزمائش شروع کردی ہے جس کے تحت صارفین ایک یا ایک سے زائد روابط (کانٹیکٹ) کے لیے اپنا ’لاسٹ سین‘ کیفیت کو پوشیدہ رکھ سکیں گے۔

اس سے قبل واٹس ایپ مختلف پوسٹ پر ایموجی ری ایکشن کی سہولت پیش کرچکا ہےاور اب ایسے آپشن کی ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے جس سے بہت فائدہ ہوگا۔ اگر دن رات واٹس ایپ کھلا رہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ سامنے والا صارف اب بھی بات کرنے کےلیے تیارہے ۔ اس وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے وقت بے وقت رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یوں لاسٹ سین آپشن چھپاکر اس کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں آن لائن رہتے ہوئے آف لائن کیسے ہوں؟

ڈبلیواے بی ٹا انفو نامی ویب سائٹ نےسب سے پہلے اس کی خبر دی ہے۔ یہ ویب سائٹ بالخصوص واٹس ایپ میں تبدیلیوں اور بی ٹا ورژن کی خبریں دیتی رہتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق پہلے یہ سہولت آئی او ایس ایپ لے لیے ریلیز کی جارہی ہے اور یوں کئی صارفین اسے ٹیسٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے میسج کے ازخود غائب ہونے والے فیچر میں زبردست تبدیلی کردی

لاسٹ سین آپشن کے مطابق لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ آخری مرتبہ آن لائن ہونے کے بعد یوزر نے واٹس ایپ کب چیک کیا تھا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے اسٹیٹس کے لیے ایک آپشن پیش کیا تھا جس کے تحت یہ فیچر تمام صارفین کے لیے تھا لیکن اب آپ ایک یا ایک سے زائد افراد کے لیے بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

اب واٹس ایپ کے 22.9.0.70 ورژن میں ایک نیا آپشن “My Contacts Except…” دکھائی دے گا جس میں ایپ پرائیویسی سیٹنگ میں آپ لاسٹ سین سیکشن کے مختلف آپشن سیٹ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ بھی مزید پرائیویسی سیٹنگز کا اضافہ کیا گیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ نے ’مخصوص‘روابط کے لیے ’لاسٹ سین‘ آپشن چھپانے پر کام شروع کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!