منڈی بہاوالدین: 9 محرم الحرام کے تمام جلوس و مجالس امن انداز میں اختتام پذید

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18اگست2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر نے9 محرم الحرام کے حوالے سے صوفی پورا روڈ، پرانا رسول روڈ ، پرانا کچہری روڈ پر A کیٹگری جلوس کے روٹس کا اچانک دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر ماتمی جلوس کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے جلوس کی انتظامیہ کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا

۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ انتظامیہ و پولیس قیام امن کیلئے مکمل الرٹ ہے اور 9محرام الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچ گے ۔ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی امتیاز علی بیگ حسینہ مجالس کے عہدران اور دیگر افسران بھی مو قع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مجالس اور جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا اورضروری ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ امن و امان کے قیام اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پور ی کریں تا کہ کہیں بھی کسی قسم کی نا خوشگوار صورتحال پیدا نہ ہو عاشورہ کے تمام جلوسوں کے روٹس کی نگرانی رات تک کی جائے اور مجالس اور جلوس میں کرونا ایس اوپیز کا مکمل خیال کیا جارہا ہے۔

منڈی بہاوالدین: آٹھ محرم الحرام مرکزی جلوس صوفی پورہ سے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر۔ ویڈیو دیکھیں

انہوں نے کہاکہ ضلع منڈی بہاﺅالدین ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور امسال بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا ۔ ضلعی انتطامیہ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا حسینیہ مجالس کے عہدیداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے۔کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کی ممتاز شخصیات نے حسب روایت ہم آہنگی اور رواداری کی فضا کو برقرار رکھنے میں معاونت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور عوام کے تعاون سے بد امنی کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین: 9 محرم الحرام کے تمام جلوس و مجالس امن انداز میں اختتام پذید

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!