منڈی بہاوالدین میں کورونا کے 3 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 1235 تک جا پہنچی ہے۔ منڈی بہاوالدین سے کورونا کے 3 نئے کیسز رپورٹ

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 اگست 2021) ملک میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3، خیبرپختونخوا میں 3 جب کہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔پنجاب میں بدھ اور جمعرات کے روز پے در پے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جہاں بدھ کے روز راولپنڈی میں بیرون ملک سے آنے والی خاتون چل بسیں جب کہ جمعرات کو لاہور میں کورونا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جو اب تک شہر میں وائرس سے دوسری ہلاکت ہے۔پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 25 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 2 اسلام آباد، 2 کا خیبر پختونخوا اور ایک کا پنجاب سے ہے۔آج بروز جمعہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 37 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب
آج بروز جمعہ سرکاری پورٹل پر پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 408 بتائی گئی ہے۔جب کہ صوبائی محکمہ صحت نے ٹوئٹر کے ذریعے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں 103، گجرات 22، گوجرانوالہ 8، جہلم 19، راولپنڈی 14، ملتان 5 ، فیصل آباد 3، منڈی بہاوالدین 3، ناروال 2، رحیم یار خان 1، سرگودھا 1، اٹک 1، بہاولنگر 1 اور میانوالی میں 2 کنفرم کیسز ہیں۔

اس کے علاوہ ملتان میں 19 اور ڈی جی خان میں 207 زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 3 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے ایک مریض راولپنڈی اور 2 لاہور میں جاں بحق ہوئے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں پہلی اچھی خبر سامنے آئی ہے جہاں مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد
جمعہ کے روز سرکاری پورٹل پر اسلام آباد میں مزید 2 کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی کیسز کی تعداد 27 ہوگئی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کیسز کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

سندھ
سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 421 ہوگئی ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے ان کیسز کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔گزشتہ روز کراچی میں کورونا کے مزید 7 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف کراچی میں کیسز کی تعداد 153 ہوگئی ہے۔سندھ میں 14 افراد مہلک وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔

خیبرپختونخوا
آج خیبر پختونخوا میں مزید 24 کیس سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل پر کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 147 ہوگئی ہے۔کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 3 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

بلوچستان
جمعرات کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 131 ہوگئی جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے کی گئی۔جعمرات کو رات گئے صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں 39 افرادکے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک میں بھی کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص جاں ہوچکا ہے۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں بھی جعمرات کو 7 نئے کیسز مثبت آئے۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے۔مشیر اطلاعات نے بتایا کہ نئے تمام 7 مریضوں کا تعلق ضلع اسکردو سے ہے۔گلگت میں بدھ کے روز 2 مریض صحتیاب ہوئے تھے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

آزاد کشمیر
جمعرات کے روز میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

سندھ میں باجماعات نماز پر پابندی عائد
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی جو 27 مارچ سے 5 اپریل تک ہوگی

اپنا تبصرہ لکھیں