منڈی بہائوالدین کے اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات،حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں، ہماری حکومت نے یکساں ترقی کاویژن دیا ہی:عثمان بزدار ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں، تنقید برائے تنقید کی کبھی پرواہ نہیں کی،صرف عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے نان ایشوز پر سیاست چمکانے والے ہر موقع پر ناکام او رمایوس رہے ،آئندہ 2 برس میں عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرینگے : آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بے مثال ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کیا : رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کی تیاری میں منتخب نمائندوں سے مشاورت آپ کا احسن اقدام ہے ،رکن پنجاب اسمبلی محمد طارق تارڑ

لاہور ( اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 08 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں منڈی بہاؤالدین سے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری اوررکن پنجاب اسمبلی محمد طارق تارڑ نے ملاقات کی۔ منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں۔ ہماری حکومت نے یکساں ترقی کاویژن دیا ہے اور ہرضلع کی ترقی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کیاہے ۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں منتخب نمائندوں کی تجاویز کو اہمیت دی گئی ہے اور360ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ہر شہر میں یکساں ترقی ہوگی۔

یہ خبر انگریزی میں پڑھیں

انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔ تنقید برائے تنقید کی کبھی پرواہ نہیں کی،صرف عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے۔نان ایشوز پر سیاست چمکانے والے ہر موقع پر ناکام او رمایوس رہے ہیں۔ آئندہ 2 برس میں عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں منفی سیاست کی رتی بھر گنجائش نہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ عوامی خدمت کا ایجنڈا۔ حزب اختلاف والے مایوس ہو چکے ہیں اور یہ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔یہ عناصر صرف سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بے مثال ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی محمد طارق تارڑ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کی تیاری میں منتخب نمائندوں سے مشاورت آپ کا احسن اقدام ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہائوالدین کے اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات،حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!