ملکوال: حکومت مذہبی جماعت کے ساتھ معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرے، پیر سید ابن الحسن

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملک وال(نامہ نگار ) حکومت مذہبی جماعت کے ساتھ معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں ان خیالات کا اظہار دربار عالیہ بہگام شریف ثانی ملکوال کے سجادہ نشین پیر سید ابن الحسن گیلانی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے کامیاب مذاکرات قابل تحسین ہیں پیر سید ابن الحسن گیلانی نے کہا کہ حکومت اگر پہلے ہی معاملات کو تحریک کے سربراہ کی گرفتاری کی بجائے مذاکرات سے حل کر لیتی تو بہتر تھا اس دوران ہونے والی ہنگامی آرائی اور طرفین میں لوگوں کی شہادتیں انتہائی افسوسناک ہیں جس سے اسلام اور ملک دشمن عناصر کو فائدہ ہوا .

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ناموس رسالت کے معاملے کو اسلامی ممالک کے اشتراک سے عالمی سطح پر موثر طریقے سے اٹھانے کی بات دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل آواز ہے اس سلسلہ میں وزیراعظم کو جلد تمام اسلامی ممالک کی کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہئے پھر اسے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور امریکہ میں موثر طریقے سے پیش کیا جائے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال: حکومت مذہبی جماعت کے ساتھ معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرے، پیر سید ابن الحسن

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!