منڈی بہاءالدین میں خوفناک حادثہ: سیدا موڑ کے قریب طالبات کی کالج وین کا حادثہ۔11 طالبات زخمی۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز یکم فروری 2022) پھالیہ: قادرآباد روڈ سیدا موڑ کے قریب طالبات کی نجی کالج کی وین کو ڈمپر کی ٹکر۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت 11 طالبات زخمی ہو گئیں.
منڈی بہاءالدین: طالبہ کی کالج وین چلانے کی ویڈیو وائرل
کالج وین قادرآباد سے پھالیہ کالج کی جانب جا رہی تھی۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو آر ایچ سی بھیکھو منتقل کر دیا۔ ڈرائیور سمیت 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤ الدین منتقل کر دیا گیا۔
