electricity rate

عوام کیلئے 106 ارب روپے کا بڑا ریلیف

نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے کمی کی منظوری دے دی، صارفین کو مارچ تا جون تک بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا

اسلام آباد (تازہ ترین۔ 18مارچ 2022ء) عوام کیلئے 106 ارب روپے کا بڑا ریلیف، نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے کمی کی منظوری دے دی، صارفین کو مارچ تا جون تک بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کے اطلاق کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی باقاعدہ منظوری کے بعد اب وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی، جس کے تحت صارفین کو مارچ تا جون تک فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا ریلیف ملے گا، جبکہ مجموعی طور پر 106 ارب روپے کی سبسٹڈی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ بجلی صارفین کو مارچ کے بلوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔یہ ریلیف وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پیکج سے ملک بھر کے گھریلو اور کمرشل صارفین مستفید ہو سکیں گے۔قبل ازیں حکومت نے 5 روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ یاد رہے 28 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر براہ راست قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت بڑھانے کی بجائے 10روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر کم کررہی ہے، جبکہ بجلی کی قیمت بھی 5 روپے فی یونٹ سستی کررہے ہیں، اگلے بجٹ تک تیل اور بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کریں

اپنا تبصرہ لکھیں