umar shareef

عمرشریف کی نئی تصویر نےمداحوں کو افسردہ کردیا، دعاکی اپیل

کامیڈی کنگ عمر شریف طویل عرصے سے علیل ہیں تاہم آج سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر معروف کامیڈین کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے پہلے تو پہچاننے میں مشکل ہوئی تاہم پھر بتایا جانے لگا کے یہ معروف کامیڈین عمر شریف ہیں ۔ وائرل ہونے والی تصویر میں عمر شریف کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے،انہوں نے داڑھی بڑھائی ہوئی ہے اور سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے۔ کامیڈین کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

یا درہے کہ گزشتہ ماہ عمر شریف نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنی تیسری بیوی کے خلاف درخواست دی تھی۔ اس وقت بھی وہ کمرہ عدالت میں وہیل چیئر پر آئے تھے۔ یاد رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والے فنکار 19اپریل 1955 کو لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔

عمر شریف کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔ اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف ملک میں بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ عمر شریف کو جنوبی ایشیا کے کنگ آف کامیڈی کا خطاب بھی دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں