عدم اعتماد کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے پتے شو کروں گا، وزیراعظم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے تمام پتے ظاہر کروں گا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے سپریم کورٹ کے رپورٹرز نے ملاقات کی۔ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات دراصل اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فضل الرحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے اور اس کے اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہو گیا ہے۔

عمران خان نے زور دیا کہ فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے ، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے، سیاست کے لیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے دور حکومت میں نواز شریف نے 24، زرداری نے 40 نجی دورے کئے، میرے بچے بھی لندن میں ہیں لیکن ایک بھی نجی دورہ نہیں کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ن لیگ اور پی پی کی سیاست چوری اور چوری چھپانا ہے، زرداری کے پاس پیسے کے علاوہ کونسا نظریہ ہے، شہباز شریف جیسے بڑے مجرم کے ساتھ میں کیوں بیٹھوں گا، ان کا خیال ہے کہ میں آرام سے گھر بیٹھ جاؤں گا، حکومت گرابھی دی تو انکو پتہ نہیں کتنا بڑا طوفان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ گھر بیٹھ جاؤں گا، کیا چوروں کے دباؤ پر استعفی دے دوں، میں کسی صورت استعفی نہیں دوں گا، کیا لڑائی سے پہلے ہاتھ کھڑے کردوں، پیشگوئی کررہا ہوں کہ عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے، ہر حکمران جماعت سے لوگ ناراض ہوتے رہتے ہیں، اراکین اسمبلی کو خریدنے کیلئے 15-20 کروڑ کی آفرز دی جا رہی ہیں، پندرہ ارب اکٹھا کرنا ہمارے لئے کوئی مشکل کام تو نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ اپوزیشن نے دباؤ میں آکر اپنے سارے پتے ظاہر کردیے، عدم اعتماد کی تحریک کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے تمام پتے ظاہر کروں گا، اپوزیشن کو معلوم ہی نہیں کہ عدم اعتماد کے دن ان کے کتنے لوگ رہ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار سے پچاس سالہ دوستی ہے، ان سے ابھی نہیں کچھ عرصہ پہلے ملاقات ہوئی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عدم اعتماد کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے پتے شو کروں گا، وزیراعظم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!