corona mbdin

ضلع منڈی بہاءالدین میں 25 اکتوبر تا 12 نومبر تک گھر گھر جا کر کورونا ویکسی نیشن کرنے کافیصلہ

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ عوام النا س کو کوونا وائرس سے بچاﺅ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا وائرس بچنے کیلئے ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، انہوں نے کہاکہ حکومت عوام الناس کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کوونا ویکسی نیشن کی دستیابی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لہذٰا عوام الناس کو بھی چاہیئے کہ وہ ویکسی نیشن کروا کر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 اکتوبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر محمد افتخار، ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر قمر الزمان، فوکل پرسن ای پی آئی /پولیو رافعہ ناہید، نمائندہ این جی او ڈاکٹر صدف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہاکہ ضلع منڈی بہاﺅالدین کو کورونا فری بنانے کیلئے پر عزم ہیں ، کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور ان سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع منڈی بہاﺅالدین میں 25 اکتوبر تا 12 نومبر Punjab Red Compaign کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ جس کے تحت ویکسین ٹیمز 12 سال سے زائد عمر کے ہر فرد کو محلوں میں گھر گھر جا کر کورونا ویکسی نیشن کریں گی ۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وطن عزیز سے کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے ، جن لوگوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ ٹیموں سے کورونا ویکسی نیشن لازمی مکمل کروائیں تا کہ اس موذی مرض سے جلد چھٹکارا ممکن ہو سکے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ویکسی نیشن کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے مکمل طور پر متحرک رہیں اور فعال انداز میں کام کریں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے ورلڈ پولیو ڈے کے حوالے سے سال بھر میں انسداد پولیو کے حوالے سے بہترین خدمات سرنجام دینے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار، ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر خالد عباسی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈی ایچ سی ایس او محمد اقبال، فوکل پرسن ای پی آئی /پولیو رافعہ ناہید، نمائندہ این جی او ڈاکٹر صدف خالق، 12 ہیلتھ ورکرز، 3 یو سی ایم اوز، 4 ایریا انچارجزاور 3 رضا کاروں کو شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں