سینٹرل جیل کراچی میں قتل کے قیدی کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی اسکالر شپ مل گئی

naeem shah CA
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: سینٹرل جیل کے قیدی نعیم شاہ نے تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا۔

سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو نے ایکسپریس کو بتایا کہ قیدی سید نعیم شاہ کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ گزشتہ گیارہ برس سے جیل میں ہے ، قید کے دوران اس نے اپنی پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ، میٹرک کیا اور اس کے بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا ، جس میں شاندار نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنائی۔

انٹرمیڈیٹ کے بعد اس نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے لیے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان ’’ آئی کیپ ‘‘ سے رابطہ کیا ، آئی کیپ نے اس کا شاندار تعلیمی کیریئر دیکھتے ہوئے اسے اسکالر شپ آفر کردی ، اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر خطوط کا تبادلہ ہوا جس میں آئی کیپ نے بتایا کہ وہ ان کے اسکالر شپ پروگرام کے لیے اہل ہے اور اسے دس لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی جارہی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ جیل میں رہنے کے دوران نعیم شاہ نے اچھے چال چلن کا مظاہرہ کیا جبکہ کسی قیدی سے زیادہ بات چیت کے بجائے وہ اپنا زیادہ تر وقت پڑھائی میں گزارتا تھا جس کی بنیاد پر جیل حکام نے بھی اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور پڑھائی کے سلسلے میں اس کی ہر ممکن مدد کی ، نعیم کی اپنی لگن اور جیل حکام کی حوصلہ افزائی کی بدولت آج نعیم یہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سینٹرل جیل کراچی میں قتل کے قیدی کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی اسکالر شپ مل گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!