ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو 1122 منڈی بہاءالدین میں آٹو الیکٹریشن ورکشاپ کا افتتاح کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ریجنل ایمرجنسی آفیسر (گوجرنوالہ ڈویژن)سید کمال عابد نے سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا۔ ریسکیو آفس آمد پر 1122 کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو 1122کی گاڑیوں، بلڈنگ، صفائی ستھرائی اور سٹاف کے ٹرن آﺅٹ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہوں نے سٹور، اکاﺅنٹس اور رپیئر اینڈ مینٹی نینس کا آڈٹ کیا۔ انہوں نے آٹو الیکٹریشن ورکشاپ کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07 دسمبر 2021 ) ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابدنے کہا کہ ان کے دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو اسٹیشن کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے ۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور دستیاب وسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابدنے ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان سمیت تما م ریسکیو اسٹاف کی انتھک محنت و لگن کو سراہا اورمستقبل میں بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ لوگوں کو ایمرجنسی کی سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے بہترین کارکردگی پر ٹرانسپورٹ مینٹی نینس انسپکٹر شوکت علی رانجھا اوراسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد سہیل خان کی تعریف کی۔ اس موقع پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کا ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد سے ریسکیو اہلکاروں کا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے اور اس طرح کے دوروں سے سروس کے معیار کومزید بہتر بنانے میں معاونت اور رہنمائی حاصل ہو گی ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو 1122 منڈی بہاءالدین میں آٹو الیکٹریشن ورکشاپ کا افتتاح کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!