خدمت آپ کی دہلیز پر، ضلع بھر میں اب تک 44ہزار 963صفائی ستھرائی کی کاروائیاں کی گئیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 08 جون2021 ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تحصیل منڈی بہاﺅالدین میں اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بیگ اور تحصیل پھالیہ میں ساجد منیر کلیار کی زیر نگرانی “خدمت آپ کی دہلیز پر “کے تحت ہفتہ نکاسی آب کا کام زور شور سے جاری ہے ۔ دوسرے ہفتے کے دوران نکاسی آب ، نالوں ، گٹروں کی صفائی، جوہڑوں کی نکاسی، نالیوں اور پبلک ٹوائلٹس کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر کو اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے “خدمت آپ کی دہلیز پر ” کے تحت اب تک کی جانے والی کاروائیوں کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پہلے ہفتے میں ضلع بھر میں 44ہزار 963صفائی ستھرائی کی کاروائیاں کی گئیں، اس دوران شہریوں کی جانب سے 181شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 159شکایات کا حل کیا گیا۔ جس کا مثبت فیڈ بیک 92فیصد رہا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہری علاقوں میں سوریج لائنوں کی صفائی، کھلے گٹروں کے ڈھکن لگانے اور نکاسی آب کے امورز میں عصر حاضر کے مطابق تیز رفتار اقدامات اٹھائے جائیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ روان ہفتے کے ٹاسک کی قبل از وقت تکمیل کی جائے ۔

انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ “خدمت آپ کی دہلیز پر ” کے حوالے سے عوام کی صحت و صفائی کی سہل سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ عوام کا بھر پور اعتماد بحال رکھنے کیلئے تمام محکمے مل کر جامع حکمت عملی سے اہداف حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے موصول ہونے والی خدمت ایپ پر عوامی رائے کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا جائے جبکہ شکایات کے ازالے کی شرح بڑھانے کیلئے تمام سرکاری مشینری اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
خدمت آپ کی دہلیز پر، ضلع بھر میں اب تک 44ہزار 963صفائی ستھرائی کی کاروائیاں کی گئیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!