اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسی نیشن کے حوالے سے مختلف سکولوں کا اچانک دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسر ا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسی نیشن کے حوالے سے مختلف سکولوں کا اچانک دورہ کیا.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27ستمبر 2021) انہوں نے سکولوں کے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباءکو تعلیم حاصل کرتے دیکھا۔ طلباءنے ماسک پہنے ہوئے تھے اور ان کی نشستوں کے درمیان فاصلہ بھی موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے مختلف حصوں میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے تحریر شدہ بینرز اور چارٹس کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام النا س بالخصوص اساتذہ اور طلباء کو کوونا وائرس سے بچاﺅحکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کا فوکس زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسی نیٹ کر کے کورونا وائرس سے بچاﺅ ہے ، بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی چوتھی خطرناک لہر سے بچاﺅ کیلئےاساتذہ اور طلباءویکسین نیشن پر خصوصی توجہ دیں تا کہ خود کو محفوظ کر کے اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبا کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو ےقےنی بنائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے احتیاتی تدابیراختیار کر نا ہو ں گی۔ انہوں نے پرنسپل اور سکول انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ان کی ذمہ دای ہے۔ عثمان غنی نے واضح کیا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں اور کالجوں کے خلاف کورونا ایس او پیز کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں