وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے استعفی دے دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان رنگ روڈ اسکینڈل کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا اور خود کو ہر قسم کی تحقیقات کے لیے پیش کردیا۔ اپنے ٹویٹ میں زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میرا رنگ روڈ منصوبے سمیت رئیل اسٹیٹ کے کسی بھی منصوبے سے کوئی تعلق نہیں، کسی بھی قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں، جب تک میرے خلاف انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی میں اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی عدالتی سطح پر تحقیقات کرائی جائے اور کسی قابل شخصیت کو مقرر کیا جائے، میں یہیں پاکستان میں رہوں گا اور وزیراعظم عمران خان اور ان کے ویژن کے ساتھ کھڑا ہوں، میں نے پاکستان کی خدمت کی خاطر اپنی اوورسیز لائف کی قربانی دی اور اب ہر قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہوں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے استعفی دے دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!