منڈی بہاﺅالدین میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کاآغاز کر دیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22ستمبر 2021) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاﺅالدین میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کاآغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ اصغر علی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد حسین سندھو نے پرائس کنٹرول قانون 1977 کے حوالے سے زیر تربیت پرائس مجسٹریٹس کو لیکچرز دئیے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق ، ایدیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ، ڈی او انڈسٹریز، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ،تحصیلداران، نائب تحصیلداران اور دیگر محکموں کے افسران ( جنہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں )نے بھی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔

ورکشاپ میں ڈی پی جی اور ڈی ڈی پی پی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ٹرائل، حتمی آرڈر کے حوالے سے عبوری آرڈرز، ججمنٹ رائٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی لیکچرز دئیے ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات ، دائرہ اختیار سمیت حکومتی ترجیحات بارے آگاہ کیا تا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کو اس کی اصل حالت میں نافذ کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری ، ذخیری اندوزی کی روک تھام ممکن بنا کر حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ، اس تناظر میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیتی ورکشاپ نہایت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تاکید کی کہ وہ ٹریننگ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ سے مکمل آگاہی کے بعد اس پر من و عن عمل درآمد بھی کریں اورباہمی روابط کو فروغ دینے کے ضمن میں ضلع کی عوام میں اپنے تاثر کو بہتر سے بہترین بنائیں اور بڑے منافع خوروں پر ہاتھ ڈالیں اور کسی سے زیادتی نہ ہونے دیں ۔

طارق علی بسرا نے کہا کہ عام آدمی کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی احکامات کے مطابق ناجائز منافع خوروں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے پرائس کنٹرول میکنزیم کو موثر بنایا جائے گا تا کہ مہنگائی کے ستائے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاﺅالدین میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کاآغاز کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!