وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اپنے عہدے مستعفی ہوگئے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
سردار ایاز صادق نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوادیا ہے جب کہ انہوں نے استعفے کی وجوہات ذاتی قرار دی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے بھی اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو پیش کردیا ہے ، جنہوں نے استعفیٰ منظور کرکے گورنر پنمجاب کو بھجوا دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے حکام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نےاستعفٰیا ضمنی انتخابات کي مہم میں حصہ لینے کے لیے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہے ہیں وہاں وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا دورہ نہیں کرسکتے، اس کے علاوہ ان حلقوں میں سرکاری سطح پر ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان نہیں کیا جاسکتا
