” قومی دن برائے قدرتی آفات”پر آگاہی کے حوالے سے مختلف کالجز میں تربیتی ریہرسل کا انعقاد

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئرعمران خان نے” قومی دن برائے قدرتی آفات” پر آگاہی کے حوالہ سے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005ک ے دن پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلہ میں 73 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اس سانحہ میں بے پناہ مالی نقصان بھی ہوا جس کا پاکستان متحمل نہیں تھا۔قوم اس ہولناک زلزلہ کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 اکتوبر 2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو 1122 کے زیراہتمام ” قومی دن برائے قدرتی آفات” کے حوالے سے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول اور اسپائر کالج منڈی بہاﺅالدین میں ہونے والے حادثات سے متعلق تربیتی ریہرسل کرتے ہوئے کیا۔ جس میں حادثات و سانحات سے نبردآزما ہونے کی پیشگی و بچاﺅ کی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

اس موقع پرپرنسپل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول امجد رفیق، پرنسپل سپیرئیر کالج پروفیسر عدیل ، پرنسپل اسپائر کالج سلمان محمود خان، ریسکیو سیفٹی انسٹرکٹر ، سٹیشن کوآرڈینیٹر سہیل خان، میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رفیق اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے کہا کہ محفوظ معاشرہ کے قیام کے لئے انفرادی اور اجتماعی تربیت کی حیثیت مسلمہ ہے۔ زلزلہ، سیلاب جیسی آفات قدرت کی طرف سے آتی ہیں۔ ان کو روکنا انسان کے بس کی بات نہیں لیکن قدرتی آفات اور حادثات میں انسانی جانوں اور وسائل کو بچانے کے لئے افراد کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے۔

کسی بھی حادثہ کی صورت میں تربیت یافتہ اور ماہر افرادی قوت ان حادثات میں نقصان کی شرح کو کم سے کم سطح پر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ابتدائی طبی امداد سمیت آگ پر قابو پانے کی تربیت ، زلزلہ اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں دوسروں کی مدد کے لئے تربیت حاصل کرنا تا کہ بنی نوع انسان کی خدمت کی جا سکے اور کسی بھی حادثہ کو سانحہ ہونے سے بچایا جاسکے یا نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔

عمران خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایک ایسا قومی ادارہ ہے جس سے منسلک افراد ہمہ وقت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانیت کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں۔ یہ فورس نہ صرف بروقت ریسپانس کرتی ہے بلکہ انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر قدرتی آفات، حادثات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بر وقت امداد و معاونت کے لئے پیش پیش رہتی ہے۔ قبل ازیں اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مرحومین کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔اختتام پر عقیدت و احترام سے آگاہی واک بھی کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
” قومی دن برائے قدرتی آفات”پر آگاہی کے حوالے سے مختلف کالجز میں تربیتی ریہرسل کا انعقاد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!