عامر لیاقت تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، قومی اسمبلی کے رکن اور میزبان عامر لیاقت حسین نے رواں سال اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقبول فیشن میگزین نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ عامر لیاقت حسین اپنی نئی بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آئیں گے۔ میگزین کی اس پوسٹ کو عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرواکر اس خبر کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت نے اسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے شوبز میں آنے سے متعلق کہا تھا کہ میں دانیہ کو شوبز میں لے کر آؤں گا۔ انہوں نے کہا تھا میں پہلے بھی اپنی بیوی (طوبیٰ انور) کو ساتھ لے کر آیا تھا اور انہیں شوبز میں متعارف کروایا تھا۔ میں دانیہ کو بھی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ساتھ لے کر آؤں گا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے گزشتہ ماہ 10 فروری کو 18 سالہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت نے یہ اعلان اپنی دوسری بیوی طوبیٰ انور کے خلع لینے کی تصدیق کے محض ایک دن بعد کیا تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عامر لیاقت تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!