شیخوپورہ: قادیانیوں کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنان پر فائرنگ، 1 کارکن شہید

tlp Sheikhupura
Share

Share This Post

or copy the link

شیخوپورہ کے نواحی گاؤں باہو مان میں قادیانیوں کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنان پر فائرنگ . گزشتہ شب 6 مئی کو گاؤں میں ایک محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا ۔

محفل میلاد میں شرکت کے لئے ٹی ایل پی کارکنان تاجدار ختم نبوت زندہ باد اور لبیک یا رسول اللّه ﷺ کے نعرے لگاتے ہوۓ آرہے تھے ۔ مزكورہ نعرے سنتے ہی قادیانیوں نے ٹی ایل پی کارکنان پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے زخمی کارکن کو شیخوپورہ ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ۔ جہاں پر وہ دم توڑ گیا ۔

مزکورہ واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جارہی ہے ۔ جبکہ حالات قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ رات گئے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ بھی کارکنان و ذمہ داران کے ساتھ شیخوپورہ پہنچ گئے تھے ۔

شہید ہونے والے کارکن کی نماز جنازہ نماز عصر کے بعد انکے آبائی گاؤں باہو مان میں ادا کی جاۓ گی ۔ نماز جنازہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ علامہ محمد سعد حسین رضوی پڑھائیں گے ۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان اور عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شیخوپورہ: قادیانیوں کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنان پر فائرنگ، 1 کارکن شہید

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!