انسداد گداگری مہم کے دوران گداگری میں ملوث 24 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں گداگری کے خلاف انسدادی مہم کیلئے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جائیں، انسداد گداگری مہم میں ریسکیو کئے گئے بچوں اور گرفتار کئے گئے افراد کا مکمل ڈیٹا اعلیٰ حکام کو بھجوایا جائے، انہوں نے کہاکہ ضلع سے گداگری کے خاتمے کیلئے ملوث منظم گروہوں پر بھر پور طریقے سے کریک ڈاﺅن کیا جائے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07 اکتوبر 2021 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں انسداد گداگری مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راجہ منصور علی خان، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر فوزیہ سعید گوجرانوالہ بیورو، انسپکٹر غضنفر حیات، اسسٹنٹ لیبر آفیسر رانا آصف منیر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر فوزیہ سعید نے بتایہ کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں حکومتی ہدایت پر گداگری کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں غربت کے شکار بچوں سمیت 13 افراد جن میں 3بچے بھی شامل ہیں کو ریسکیو کر کے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سنٹر منتقل کر دیاگیا ہے اور رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔اسی طرح محکمہ پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گداگری میں ملوث 24 افراد کو گرفتار کر کے ایف آئی آرز درج کروا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے اور ان کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد گداگری کی مہم کو موثر بنانے کیلئے کمیونٹی کا تعاون اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھکاریوں کو رقم دینے کی بجائے انہیں رزق حلال کمانے کی طرف راغب کیا جائے اور بھکاری مافیا اور معصوم بچوں سے بھیک منگوانے والوں کی نا صرف حوصلہ شکنی کی جائے بلکہ ان کے خلاف کریک ڈاﺅن کر کے قانون کے کٹہرے میں بھی لایا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے کو گداگری سے پاک کرنے کیلئے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے عوام الناس کو نا صرف آگاہی فراہم کی جائے بلکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کے علاوہ دیگر تمام سرکاری ادارے محکمہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو کیلئے معاونت حاصل کی جائے۔ انہوں نے مذید کہاکہ ان اقدامات سے ہم نا صرف معاشرے سے گداگری جیسی لعنت کا قلع قمع کر سکتے ہیں بلکہ ایسے افراد کی بحالی میں معاونت کر کے ملک کے مفید شہری بننے میں بھی ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
انسداد گداگری مہم کے دوران گداگری میں ملوث 24 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!