بگا پمپ پر نجی آئل فیکٹری کی بدبو اور کچرا نما کیمکل سے تنگ آکر گاؤں کے لوگوں کا فیکٹری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں بگا پمپ پر نجی آئل فیکٹری کی بدبو اور کچرا نما کیمکل سے تنگ آکر گاؤں کے لوگوں کا فیکٹری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ نجی فیکٹری سے نکلنے والے گرد آلود دھوئیں سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار و ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین طارق علی بسرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 12 جولائی 2021) منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں بگا پمپ کی عوام کا عرصہ تین چار سال سے واقع بگا پمپ گاؤں میں نجی آئل فیکٹری کے خلاف گاؤں کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کے اس فیکٹری سے نکلنے والا گرد آلود جانوروں کا گند گاؤں میں رہنے والے لوگوں اور مال مویشی میں مختلف بیماریاں پھیلا رہا ہے۔جس سے بگا پمپ کی عوام شدید متاثر ہے ہماری ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین طارق علی بسرا ،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار و افسران بالا سے اپیل ہے کے اس فیکٹری کو کسی دوسری جگہ منتقل کروایا جائے ،تاکہ بگا پمپ کے رہائشی اس فیکٹری سے مختلف بیماریاں پھیلنے سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید انکا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار درخواست دے چکے ہیں، جس سے آج تک کوئی کاروائی نہ ہوسکی اگر انتظامیہ نے بروقت ایکشن نہ لیا تو سڑکیں اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔جب تک فیکٹری کو بند نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ فیکٹری چربی اور انتڑیوں سے گھی تیار کر رہی ہے۔ ان کا تیار کردہ گھی بھی انتہائی ناقص اور مضر صحت ہے۔ متعلقہ محکموں کو نوٹس لے کر اس فیکٹری کو فوری بند کروانا چاہیے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بگا پمپ پر نجی آئل فیکٹری کی بدبو اور کچرا نما کیمکل سے تنگ آکر گاؤں کے لوگوں کا فیکٹری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!