بھارتی فورسز کا پاکستانی گرفتار کرنے کا دعویٰ، نوپر شرما کو قتل کرنے کے منصوبے کا اعتراف. بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے راجستھان کے علاقے ہندو ملکوٹ سیکٹر میں خاقان چیک پوسٹ سے مبینہ طور پر بھارتی علاقے میں داخل ہونے والے پاکستانی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
منڈی بہائوالدین + لاہور(خالدمحمودخالد 20 جولائی 2022) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے علاقے منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے رضوان اشرف نے مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان ملعون نوپر شرما کو قتل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی۔

بھارتی حکام نے تفتیش کے دوران اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ رضوان اشرف کا یہ بھی منصوبہ تھا کہ وہ نوپر شرما کو قتل کرنے کے بعد اجمیر شریف کی مسجد میں شکرانے کے نوافل ادا کرنا چاہتا تھا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ رضوان ہندی، پنجابی اور اردو روانی سے بولتا ہے جبکہ وہ مڈل جماعت پاس ہے۔
