دبئی میں دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول کھل گیا

UAE new visa rules 2022
Share

Share This Post

or copy the link

دبئی: دنیا کی بلند ترین عمارت اور کئی ریکارڈز کا اعزاز رکھنے والے دبئی میں اب دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول بھی کھول دیا گیا جس کے نیچے روشنی، موسیقی اور کھیلوں کا اہتمام بھی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول کا افتتاح ہوگیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ڈیپ ڈائیو دبئی کو 200 فٹ گہرائی رکھنے کے باعث دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول کے اعزاز سے نوازا ہے۔ ڈیپ ڈائیو دبئی کے ڈائریکٹر امریکی شہری جیرڈ جبلوسکی ہے۔ اس سوئمنگ پول کی ساخت ایک سیپ کی طرح ہے جس کا مقصد موتی تلاش کرنے کی قدیم عرب روایت کا احیا ہے۔

پہلے مرحلے میں اس رہائشیوں سے خالی ڈوبے ہوئے شہر میں غوطہ خوری کے لیے دعوت ناموں کے ذریعے ہی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاہم جلد ہی اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور ایک گھنٹے غوطہ خوری کی قیمت 135 سے 140 ڈالر ہوگی۔ ڈیب ڈائیو دبئی غوطہ خوری کا واحد مرکز ہے جہاں 60 میٹر یعنی تقریباً 200 فٹ گہرائی میں سوئمنگ کی جا سکتی ہے جو کسی بھی پول سے 15 میٹر زیادہ گہرا ہے اور جس میں 6 اولمپک سائز کے سوئمنگ پولز کے حجم کے برابر ایک کروڑ 46 لاکھ لیٹر تازہ پانی موجود رہتا ہے۔

اس پول کی ایک اور اہم بات اس کے نچلے حصے میں دیگر جسمانی سرگرمیوں جیسے ٹیبل فٹ بال، موسیقی اور روشنی کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ پول کی حفاظت کے لیے 50 سے زائد کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول کا اعزاز پولینڈ کے پاس تھا جس کے شہر وارسا میں تعمیر کردہ سوئمنگ پول کی گہرائی 150 فٹ ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دبئی میں دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول کھل گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!